فواد چوہدری نے حلیم عادل شیخ کی فوری رہائی کامطالبہ کردیا

Updated 22 Feb, 2021 12:31pm
By

اسلام آباد:وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کی مذمت کرتےہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کردیا۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ حلیم عادل شیخ کی سیاسی مقدمات میں گرفتاری کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،پیپلز پارٹی کا جمہوریت کا بھاشن حلیم عادل کی باری تیل لینے چلا گیا۔

فواد چوہدر نے مزید کہا کہ سیاسی مخالفوں کو جھوٹے مقدموں میں جیل ڈلواکے اپنے غنڈوں سے تشدد کروانا انتہائی قابل مذمت ہے،حلیم عادل کو فی الفور رہا کیا جائے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.