پاک افغان تجارتی راہداری غلام خان بارڈر کھول دیا گیا

Published 21 Feb, 2021 01:16pm
By

پشاور:پاک افغان تجارتی راہداری غلام خان بارڈر کھول دیا گیا ،سرحد پر مال بردارگاڑیوں کی آمد ورفت شروع ہوگئی۔

صوبائی حکومت نے تجارت کے فروغ کی طرف ایک اور قدم بڑھایا ہے،خیبرپختونخوا اور افغانستان کے مابین تجارتی راہداری کیلئے غلام خان بارڈ کھول دیا گیا۔

خیبر پختونخوا حکومت کے مطابق غلام خان بارڈر پر تاجروں اور مال بردار گاڑیوں کیلئے سہولیات کا آغازکردیا گیا ہے،طورخم بارڈرکے بعد غلام خان بارڈر افغانستان کے ساتھ تجارت کیلئے دوسرا راستہ ہے۔

غلام خان بارڈ رکھولنے پر مقامی لوگ اور تاجر خوش جبکہ مال بردار گاڑیوں کی آمدورفت شروع ہوگئی۔

پاک افغان بارڈر کھولنے سے قبائلی اضلاع میں معاشی ترقی کے نئے دور کا آغازہوگا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.