ڈسکہ فائرنگ کے واقعے کا نوٹس

Published 19 Feb, 2021 10:24pm
By

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب کو ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دے دیا۔ عثمان بزدار نے محکموں سے زیر التواٗ منصوبوں کی رپورٹ بھی طلب کر لی۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں فائرنگ کے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب کو ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کر دی-

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی اور ملزمان کے خلاف بلا امتیاز کارروائی ہو گی۔

ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلی نے ترقیاتی منصوبوں پر تیزرفتاری سے کام کرنے کا حکم دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ فلاح عامہ کے ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، جن محکموں میں امور زیر التواء ہیں ان کی رپورٹ آج ہی پیش کی جائے۔

عثمان بزدار نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کو جلد شروع کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ اس منصوبے پر تقریبا 40 ارب روپے کی لاگت آئے گی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.