کشمیر پریمیئر لیگ کا آفیشل ترانہ "کھیلو آزادی سے" سے جاری

Published 16 Feb, 2021 08:53pm
By

کشمیر پریمیئر لیگ کا آفیشل ترانہ "کھیلو آزادی سے" سے جاری کردیا گیا۔ ترانہ عالمی شہرت یافتہ گلوگار راحت فتح علی خان نے گایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کشمیر پریمیئر لیگ کے آفیشل ترانے میں ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی گانے میں شوبز اور اسپورٹس اسٹارز کی بڑی تعداد ایک ساتھ جلوہ گر ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ لیگ کا پہلا ایڈیشن 16 سے 27 مئی تک کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں 6 ٹیمیں اِن ایکشن ہونگی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.