Aaj News

روشن ڈیجیٹیل اکاونٹس میں دلچسپی، بیرون ملک پاکستانیوں کے مشکور

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سٹیٹ بینک کے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس...
Published 16 Feb, 2021 11:18pm

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سٹیٹ بینک کے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں بہترین دلچسپی دکھانے پر سمندرپار پاکستانیوں کا مشکور ہوں ۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ دنیا کے 97 ممالک سے 87 ہزار 833 پاکستانیوں نے اکاؤنٹس کھولے ہیں ، صرف 5 ماہ میں روشن ڈیجیٹل اکاونٹس میں 500 ملین ڈالر پاکستان بھیجے گئے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ روشن ڈیجیٹل اکاونٹس میں صرف 6 ہفتوں میں ہی 243 ملین ڈالر ملک میں آئے ۔

Pakistan

imran khan

digital