کراچی: ملیر، ضمنی الیکشن ، حلیم عادل شیخ سی آئی اے سینٹر منتقل

Published 16 Feb, 2021 08:17pm
By

پی ایس اٹھاسی پر ضمنی انتخاب کےموقع پر ہنگامہ آرائی کے بعد گرفتار پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کو ایس ایس پی ملیر آفس سے سی آئی اے سینٹر منتقل کردیاگیا ہے، حلیم عادل شیخ کو بکتر بند کے ذریعے تھانے منتقل کیاگیا۔

پی ٹی آئی رہنماحلیم عادل کوسی آئی اے سینٹرمنتقل کردیاگیا ،حلیم عادل شیخ کوایس ایس پی آفس سے بکتربندمیں لے جایاگیا

حلیم عادل شیخ کو 2 پرانے مقدمات میں گرفتار کیا گیا۔حلیم عادل کے 4 محافظوں کو بھی پولیس نے لاک اپ کردیا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.