پراسیکیوٹر جنرل نیب کی دوبارہ تعیناتی کیلئے ترمیمی آرڈیننس جاری
By
پراسیکیوٹر جنرل نیب کی دوبارہ تعیناتی کیلئے وفاقی حکومت نے نیب ترمیمی آرڈیننس 2021 جاری کردیا ، سید اصغرحیدردوبارہ تین سال کیلئے پراسیکوٹرجنرل نیب تعینات رہیں گے۔
وفاقی حکومت نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت 1999 کے سیکشن 8 میں ترمیم کی ، آرڈیننس کے تحت ہی پراسیکوٹرجنرل نیب کی مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد دوبارہ تعیناتی ممکن تھی ، سید اصغرحیدر نے گزشتہ ماہ بطور پراسیکوٹر جنرل نیب اپنی 3سالہ مدت مکمل کی تھی ، ماضی میں سپریم کورٹ عرفان قادر کی دوبارہ بطور پراسیکوٹرجنرل نیب تعیناتی کالعدم قراردے چکی ہے۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.