کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی قدر میں اضافہ

Published 15 Feb, 2021 05:53pm
By

کراچی: انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مدمقابل امریکی کرنسی کی قدر میں اضافہ، کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی قدر 45 پیسے بڑھ گئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق آج پیر کے روز امریکی کرنسی کی قدر میں 45 پیسے اضافہ دیکھا گیا ہے جس سے ڈالر 158 روپے 82 پیسے سے بڑھ کر 159 روپے 27 پیسے پر بند ہوا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے میں مجموعی طور پر ڈالر ایک روپے 17 پیسے سستا ہوا تھا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.