ایف بی آر نے 152اشیاءکی درآمد پر 2 فیصد اضافی کسٹم ڈیوٹی ختم کردی

Published 31 Jan, 2021 11:38am
By

اسلام آباد:فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے152اشیاءکی درآمد پر 2فیصداضافی کسٹم ڈیوٹی ختم کردی،جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا،خام مال،مشینری اور دیگراشیاءشامل ہیں۔

معاشی سرگرمیوں میں اضافے کے باعث صنعتی خام مال، آئوڈین، سلفر،جوتے سازی کلئے مشینری سمیت 152اشیا ءکی درآمد پرعائد 2فیصد اضافی کسٹم ڈیوٹی ختم کردی گئی،ایف بی آر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نےقومی ٹیرف پالیسی2019سے2024کےتحت152ٹیرف لائنوں پراضافی2 فیصدکسٹم ڈیوٹی ہٹانےکی منظوری دی تھی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.