Aaj News

پیپلز پارٹی کے امیدوار جام شبیر علی میں کورونا وائرس کی تصدیق

سانگھڑ سے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کے امیدوار جام شبیر علی...
Published 31 Jan, 2021 09:06am

سانگھڑ سے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کے امیدوار جام شبیر علی کورونا کا شکار ہوگئے، جام شبیر علی گزشتہ 2 ہفتے سے الیکشن مہم میں مصروف تھے۔

سانگھڑسے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کے امیدوار جام شبیر علی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

جام شبیر علی پی ایس 43 سے پی پی کے امیدوار ہیں،پیپلز پارٹی کےجام شبیراورپی ٹی آئی کےمشتاق جونیجومدمقابل ہیں۔

جام شبیرعلی گزشتہ2ہفتےسےالیکشن مہم میں مصروف تھے، پی ایس 43 پر 16 فروری کو الیکشن ہے۔

coronavirus

PPP

Positive