Aaj News

'جوبائیڈن پاکستان کے خیرخواہ ہیں'

پی پی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ جوبائیڈن پاکستان کےخیرخواہ...
Published 21 Jan, 2021 10:16pm

پی پی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ جوبائیڈن پاکستان کےخیرخواہ ہوسکتےہیں۔

یہ بات انہوں نے آج نیوز کے پروگرام فیصلہ آپ کا میں بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ ماضی میں جوبائیڈن کاپاکستان کیلئےکردارمثبت رہا۔

شیری رحمان نے مزید کہا کہ جوبائیڈن خود اوران کی ٹیم تجربہ کار ہیں۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ جوبائیڈن افغانستان معاملےمیں پاکستان کومثبت دیکھنےکےخواہاں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین کو دائرےمیں رکھنا امریکا کیلئےاہم ہے، امید ہےامریکاکشمیرکےمعاملےپربھی توجہ دےگا۔

AAJ NEWS

Joe Biden

faisla aap ka

ppp leader

Sherry Rehman