بابر اعظم کیخلاف کسی صورت کیس واپس نہیں لوں گی، حامیزہ مختار

Published 14 Jan, 2021 11:36pm
By

بابر اعظم پر الزامات کی بونچھاڑ کرنے والی خاتون حامیزہ مختار کا کہنا ہے کہ شادی کا جھانسہ دے کر مجھ سے جھوٹا بیان حلفی لیا گیا اور ویڈیو بنائی۔

آج نیوز سے خصوصی گفتگو میں حامیزہ مختار 2 سال پرانی ویڈیو پر بول اٹھیں، ان کا کہنا ہے کہ ساری پلاننگ بابر اعظم کے بھائی اور باپ نے کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے دباؤ میں لے کر بیان ریکارڈ کرایا گیا، بابر اعظم سے شادی یا پیسوں کی کوئی لالچ نہیں ہے۔

حامیزہ کا مزید کہنا ہے کہ مجھے بدنام کیا گیا ہے، کسی صورت کیس واپس نہیں لوں گی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.