ندیم افضل چن نے سرکاری گاڑی اور دیگر مراعات واپس کردیں
اسلام آباد:وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم افضل چن نے سرکاری گاڑی...
اسلام آباد:وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم افضل چن نے سرکاری گاڑی اوردیگرمراعات واپس کردیں ، وزیراعظم نے تاحال ان کا استعفیٰ منظور نہیں کیا ۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ندیم افضل چن نے سرکاری گاڑی اوردیگرمراعات واپس کردیں ،ندیم افضل چن عہدے سے مستعفی ہوئے تاہم پارٹی نہیں چھوڑی ہے ، مستعفی ہونے کے بعد بھی وہ وزیراعظم عمران کے ساتھ کھڑے ہیں ۔
دوسری جانب ندیم افضل چن کا استعفیٰ واپس لینے کیلئے وفاقی وزیرعلی زیدی اورمعاون خصوصی زلفی بخاری استعفیٰ سرگرم ہوگئے ۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ندیم افضل چن کا استعفیٰ تاحال قبول نہیں کیا جبکہ وفاقی وزرا ءاستعفیٰ رکوانے کیلئے وزیراعظم عمران خان سے درخواست کریں گے۔
Advisor
Islamabad
imran khan
Nadeem Afzal Chan
Most Popular
Aaj English












Comments are closed on this story.