ہاکی اولمپئن اصلاح الدین گلستان جوہر سے گاڑی سمیت اغوا

Published 12 Jan, 2021 06:36pm
By

کراچی میں ہاکی اولمپئن اصلاح الدین کو گلستان جوہر سے گاڑی سمیت اغوا کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اصلاح الدین کو گلستان جوہر سے گاڑی سمیت اغوا کیا گیا، تین مسلح ڈاکو اچانک گاڑی میں بیٹھ گئے اور ایک گھنٹے تک یرغمال بنا کر رکھا۔

ملزمان ہاکی اولمپئن سے گاڑی، 15 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون لے گئے اور ہائی وے پر جاکر اُنہیں چھوڑ دیا۔ اصلاح الدین نے گلستان جوہر تھانے میں رپورٹ درج کرادی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.