”براڈشیٹ کے دعوے میں صداقت ہوتی تولندن ہائی کورٹ الزامات کورد نہ کرتی“

Published 12 Jan, 2021 11:20am
By

لندن:سابق وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادےحسین نواز کا کہنا ہے کہ براڈشیٹ کےدعوےمیں صداقت ہوتی تولندن ہائی کورٹ الزامات کو رد نہ کرتی۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف کے صاحبزادےحسین نوازنےکہاکہ براڈشیڈنے پاکستان میں احتساب عدالت کے فیصلے کا حوالہ دیامگربرطانیہ میں ان کے کیس کو کسی عدالت نے اہمیت نہ دی،براڈشیٹ کے دعوے میں صداقت ہوتی تولندن ہائی کورٹ کورٹ اسے ردنہ کرتی۔

براڈشیٹ کا لندن ہائیکورٹ جاناسازش تھی،آئی این پی ہائیکورٹ نے معاملے کو پرکھ کرفیصلہ دیاکہ نیب اوربراڈشیٹ تنازعے کا ایون فیلڈ فلیٹس سے کوئی تعلق نہیں،لندن ہائی کورٹ سے ہمارے خلاف فیصلہ آجاتاتوتحریک انصاف کی حکومت نےواویلامچادیناتھا۔

حسین نواز کا مزید کہناہےکہ کھوداپہاڑنکلاچوہا،نیب نے ہمارے اثاثےتلاش کرتےہوئے6کروڑ ڈالر گنوادئیے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.