قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو انجری سے نجات مل گئی

Published 11 Jan, 2021 11:35pm
By

لاہور: جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز سے قبل قومی ٹیم کیلئے اچھی خبر، کپتان بابر اعظم نے انجری سے نجات پاکر باقاعدہ ٹریننگ کا آغاز کردیا۔

تفصیلات کے مطابق دورہ نیوزی لینڈ کے دوران کپتان بابر اعظم پریکٹس سیشن میں دائیں ہاتھ کے انگوٹھے پر گیند لگنے سے پہلے تین ٹی ٹوئنٹی میچز اور پھر دونوں ٹیسٹ سے باہر ہوگئے تھے تاہم اب وہ مکمل فٹ ہوگئے ہیں۔

بابر اعظم نے مکمل فٹ ہوکر اب نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ شروع کردی ہے۔ انہوں نے فیلڈنگ اور بیٹنگ پریکٹس میں بھرپور حصہ لیا اور وہ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ان ایکشن دکھائی دیں گے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.