Aaj News

فارن فنڈنگ کیس، 'میریٹ پر فیصلے پر عمران خان نااہل ہوجائینگے'

مسلم لیگ نون کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال کا کہنا ہے کہ فارن فنڈنگ...
Published 11 Jan, 2021 10:53pm

مسلم لیگ نون کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال کا کہنا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن آفس کے باہر احتجاج کیلئے جا رہے ہیں، اگر میرٹ پر فیصلہ ہوا تو پی ٹی آئی کلین بولڈ اور عمران خان نا اہل ہو جائیں گے۔

جاتی امراٗ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کا اعتماد کھو چکی ہے، ضمنی انتخابات میں ہمارا ہدف پہلے سے بڑی کامیابی حاصل کرنا ہے۔

انہوں نے حکومت پر اپنے امیدواروں کو جتوانے کیلئے کا سرکاری افسران پر دباؤ ڈالنے کا بھی الزام لگا دیا۔

Ahsan Iqbal

ECO

Jati Umra

PML-N