کراچی میں یخ بختہ ہواؤں کا راج، محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

Published 09 Jan, 2021 10:32pm
By

کراچی میں یخ بختہ ہواؤں کا راج ہے جبکہ شہری ٹھنڈی ہوا کا مزہ لینے سی ویو پہنچ گئے اور ٹھرٹھراتے نظر آئے۔

کراچی میں سائیبیرین ہوائیں چلیں اور شہری گھروں سے نہ نکلیں ایسا کیسے مکمن ہے۔ ساحل پر جہاں کراچی والے بڑی تعداد میں پہنچے ہیں وہیں دیگر شہروں کے لوگ بھی سمندر کنارے ہواؤں سے لطف اندوز ہوتے رہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سائیبیرین ہوائیں اور سردی کی شدت آئندہ 2 روز تک جاری رہے گی جبکہ شہر کا درجہ حرارت 5 سے 7 ڈگری تک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.