پی ایس ایل سکس: فرنچائزز نے برقرار کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی

Published 09 Jan, 2021 05:34pm
By

لاہور: پاکستان سپر لیگ سیزن سکس کیلئے پلیئرز ڈرافٹنگ کل لاہور میں ہوگی۔ تمام ٹیموں کی ریٹنشن لسٹ جاری ہوگئی، پشاور زلمی نے 8 کے بجائے صرف 5 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا اور فاسٹ بولر حسن علی کو ریلیز کردیا۔

پاکستان سپر لیگ سکس میں کون سے کھلاڑی کس ٹیم کا حصہ بنیں گے۔ اتوار کی شام لاہور میں چناؤ کا عمل ہوگا۔ ٹیموں نے ریٹین پلئرز سے پردہ اٹھادیا۔ 5 فرنچائزز نے 8، 8 کھلاڑی برقرار رکھے جبکہ پشاور زلمی نے صرف 5 کا انتخاب کیا اور فاسٹ بولر حسن علی کو اسکواڈ سے باہر کردیا۔

تمام ٹیموں کی ریٹنشن لسٹ
تمام ٹیموں کی ریٹنشن لسٹ

کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ میں واحد ٹریڈ ہوئی، ایلکس ہیلز اسلام آباد چلے گئے جبکہ کولن انگرم کراچی میں آگئے۔ لاہور قلندرز نے فخر زمان کو برانڈ ایمبیسڈر بناکر ٹیم میں رکھا۔

عماد وسیم اور شان مسعود کی کیٹگری کو گرا دیا گیا، ملتان سلطانز نے شان اور کراچی نے عماد وسیم کو گولڈ کیٹگری میں رکھا۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کا میلا 20 فروری سے 22 مارچ تک سجے گا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.