Aaj News

'نتائج تبدیل کرنے کیلئے تاخیری حربے۔۔۔' آج رانا مبشر کے ساتھ میں بات چیت

پی پی رہنما چوہدری منظور حسین نے کہا ہے کہ 2018میں ہم نےبھی پی ٹی...
Published 08 Jan, 2021 10:08pm

پی پی رہنما چوہدری منظور حسین نے کہا ہے کہ 2018میں ہم نےبھی پی ٹی آئی حکومت پراعتراض کیاتھا، نتائج تبدیل کرنےکیلئےتاخیری حربےاستعمال کیےگئے۔

یہ بات چوہدری منظورحسین نے پروگرام آج رانا مبشر کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی پی ڈی ایم میں کوئی خرابی نہیں چاہتی،

لیگی رہنما جاوید عباسی نے کہا کہ کوئی کام درست ہوگاتودرست ہی کہاجائےگا۔ جاوید عباسی نے مزید کہا کہ ہم حقیقت سے آنکھیں نہیں چراسکتے، ہم سب کو ملک کومسائل سےنکلنےکیلئےکام کرناہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی،الیکشن ریفارمزاوردیگرمعاملات حل طلب ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ معاملات اسمبلیوں میں ہی زیربحث آناچاہئیں، موجودہ دورمیں اسمبلیاں فعال ہی نہیں ہیں۔

PDM

AAJ NEWS

ppp leader

PTI government

PML-N