امریکی کانگریس نے ملالہ یوسفزئی اسکالرشپ ایکٹ کی منظوری دیدی

Updated 05 Jan, 2021 08:31pm
By

واشنگٹن: امریکی کانگریس نے ملالہ یوسفزئی اسکالرشپ ایکٹ کی منظوری دیدی، بل کےتحت یو ایس ایڈ کو نصف اسکالرشپ پاکستانی خواتین کو دینے کی ہدایت کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان نے یہ بل گذشتہ سال مارچ میں منظور کیا تھا، بل کی منظوری سے پاکستانی خواتین کیلئے اسکالر شپ میں اضافہ ہوگا۔

بل کی منظوری پر ملالہ یوسفزئی کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے خواتین کی تعلیم کے فروغ میں مدد ملے گی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.