سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں تماشائیوں کی تعداد محدود کردی گئی

Published 04 Jan, 2021 06:39pm
By

سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں تماشائیوں کی تعداد محدود کر دی گئی جس کے بعد آسٹریلیا بھارت ٹیسٹ اب صرف 25 فیصد تماشائی دیکھ سکیں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق 48 ہزار تماشائیوں کی گنجائش والے اسٹیڈیم میں روزانہ 12 ہزار تماشائی آسکیں گے، بورڈ نے یہ فیصلہ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر نیو ساؤتھ ویلز کی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں کیا ہے۔

دوسری جانب بھارت اورآسٹریلیا کی ٹیموں کے تمام کھلاڑیوں، سپورٹ اسٹاف اور میچ آفیشلز کے کوویڈ ٹیسٹ کی رپورٹس منفی آئی ہیں، 7 جنوری سے شروع ہونے والے تیسرے ٹیسٹ کیلئے دونوں ٹیمیں سڈنی پہنچ گئیں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.