پاک نیوزی لینڈ دوسرا ٹیسٹ کل سے کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا
کرائسٹ چرچ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا اور...
کرائسٹ چرچ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ کل سے کرائسٹ چرچ میں شروع ہوگا۔ انجرڈ بابر اعظم دوسرے ٹیسٹ سے بھی باہر ہوگئے۔ کپتان محمد رضوان کہتے ہیں میچ جیت کر سیریز برابر کرنے کی کوشش کریں گے۔
پہلے ٹیسٹ میں شکست ہوئی جبکہ شاہینوں کو اب سیریز بچانے کا چیلنج درپیش ہے۔ پاک نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹاکرا کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول میں کل سے شیڈول ہیے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات تین بجے شروع ہوگا۔
بابر اعظم انگوٹھے کی انجری سے نجات نہ پاسکے، دوسرے ٹیسٹ میں بھی ٹیم کا حصہ نہیں ہونگے اور محمد رضوان ہی ٹیم کی قیادت کریں گے۔
دوسرے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 2 تبدیلیاں متوقع ہیں، بلے باز عمران بٹ اور فاسٹ بولر سہیل خان کو موقع مل سکتا ہے۔
cricket
AAJ NEWS
pak vs nz tour 2020
Christchurch
Pakistan vs Australia
Most Popular
Aaj English












Comments are closed on this story.