کین ولیمسن نے ویرات کوہلی اور اسٹیو اسمتھ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

Published 01 Jan, 2021 07:25pm
By

ماؤنٹ مونگنوئی ٹیسٹ کے ہیرو نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے اسٹیو اسمتھ اور ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی پلیئرز ٹیسٹ رینکنگ میں کیوی کپتان ٹاپ پوزیشن پر آگئے۔

بھارتی کپتان کوہلی دوسرے اور آسٹریلیا کے اسمتھ پہلی سے تیسری پوزیشن پر چلے گئے۔ پاکستانی کپتان بابر اعظم بدستور پانچویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹاپ ٹین بولرز کی رینکنگ میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.