پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات اور قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

Published 01 Jan, 2021 12:09pm
By

پاکستان اور بھارت نے ایک دوسرے کے ساتھ جوہری تنصیبات اور قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کر دیا ہے، دونوں ممالک معاہدے کے تحت ہر سال 2مرتبہ ان فہرستوں کا باقاعدگی سے تبادلہ کرتے ہیں۔

پاکستان اور بھارت کی جانب سے ایک دوسرے کی جوہری تنصیبات پر حملے سے بچاؤ کے 1988کے معاہدے کے تحت جوہری فہرستوں کا تبادلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان اور بھارت نے قیدیوں کی فہرستوں کا بھی تبادلہ کیا، جوہری تنصیبات کی فہرستیں بیک وقت اسلام آباد اور نئی دہلی میں حوالے کی جاتی ہیں، معاہدے کے تحت دونوں ممالک ہر سال یکم جنوری کو فہرستوں کا تبادلہ کرتے ہیں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.