Aaj English TV

Wednesday, October 29, 2025  
06 Jumada Al-Awwal 1447  

برطانیہ میں کورونا بے قابو

برطانیہ میں کورونا بے قابوہوگیا ایک دن میں ریکارڈ ترپن ہزارسے...

برطانیہ میں کورونا بے قابوہوگیا ایک دن میں ریکارڈ ترپن ہزارسے زائد کیسزسامنے آگئے۔ مزید چارسوچودہ افراد جان سے گئے۔

ڈاکٹرز کے مطابق لندن کے اسپتالوں میں جگہ تقریباً ختم ہوگئی،اسپتالوں کے باہر ایمبولینسز کی لمبی قطاریں ہیں۔

کورونا سے محفوظ رہنے کیلئے برطانیہ میں آکسفورڈیونیورسٹی کی تیارکردہ ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی گئی،ہے دس کروڑ خوراکوں کے آرڈر جاری کیے گئے۔

دوسری جانب امریکی شہر سان ڈیاگو کی نرس کورونا ویکسین لگانے کے کچھ عرصے بعد پھر کورونا کا شکار ہوگئی، فائزر ویکسین سے متعلق یہ پہلا واقعہ ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.

coronavirus