Aaj News

جسٹس بابر ستار اور طارق محمود جہانگیری نے بطور ایڈیشنل جج حلف اٹھا لیا

اسلام آباد ہائیکورٹ کے 2ایڈیشنل ججز جسٹس بابر ستار اور جسٹس طارق...
Published 30 Dec, 2020 10:31am

اسلام آباد ہائیکورٹ کے 2ایڈیشنل ججز جسٹس بابر ستار اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے بطور ایڈیشنل جج عہدوں کا حلف اٹھا لیا،چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ججزسے حلف لیا ۔

نئے ججز کی حلف برداری کی تقریب اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے میں ہوئی ، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری اورجسٹس بابرستارسے حلف لیا۔

تقریب میں ججز اور وکلا سمیت عدالتی عملے نے شرکت کی ،جسٹس طارق محمود جہانگیری اورجسٹس بابرستار کو ایک سال کیلئے ایڈیشنل جج تعینات کیا گیا ہے۔

Justice Athar Minallah

IHC

Islamabad

takes oath