پی ڈی ایم کا اسٹیج پنجاب دشمن پارٹیوں کی آماجگاہ ہے،فواد چوہدری

Published 28 Dec, 2020 11:01am
By

اسلام آباد:وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہناہے کہ پی ڈی ایم کا اسٹیج پنجاب دشمن پارٹیوں کی آماجگاہ ہے، نام نہاد نیشلسٹ اربوں روپیہ ڈکارگئے ۔

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کی آدھی آبادی پنجابی ہے، PDM کا اسٹیج پنجاب دشمن پارٹیوں کی آماجگاہ ہے، نام نہاد نیشلسٹ اربوں روپیہ ڈکارکےاپنے لوگوں کودھوکادینے کیلئے پنجاب کوگالی دیتے ہیں۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ 10سالوں سے بلوچستان کو400 ارب روپیہ ہرسال ٹرانسفر ہوتا ہے ،بلوچستان کی ایک کروڑکی آبادی ہے یہ پیسہ کہاں گیا؟۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.