Aaj News

آئی سی سی کا دہائی کی بہترین ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 ٹیموں کا اعلان

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے دہائی کی بہترین ٹیسٹ،ون ڈے اور ٹی ...
Published 27 Dec, 2020 09:08pm

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے دہائی کی بہترین ٹیسٹ،ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کا اعلان کردیا۔

تینوں ٹیموں میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی جگہ نہ بناسکا۔ٹیموں کی سلیکشن فینز کی ووٹنگ اور ایکسپرٹ پینل کی مشاورت سے ہوئی۔

بھارت کے ویرات کوہلی تینوں فارمیٹس کی ٹیموں میں شامل ہیں۔ٹیسٹ کا کپتان بھی کوہلی کو بنایا گیا، جبکہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی قیادت مہندرا سنگھ دھونی کو دی گئی۔

دہائی کی بہترین خواتین کی دونوں ٹیموں میں بھی کوئی پاکستانی کرکٹر نہیں۔

cricket

ICC

virat kohli

Ms dhoni