پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار

Published 27 Dec, 2020 12:26am
By

پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے باعث حادثہ کا شکارہوگیا۔حادثے میں پائیلٹ میجر ایم حسین، کو پائیلٹ میجرایاز حسین سمیت چار افراد شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء میں نائیک انضمام عالم اور سپاہی محمد فاروق بھی شامل ہیں۔

ہیلی کاپٹرگلگت بلتستان کے علاقہ منی مرگ میں حادثہ کا شکار ہوا۔

شہید سپاہی عبدالقدیر کا جسد خاکی سی ایم ایچ سکردو منتقل کیا جارہا تھا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.